جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

قیدیوں کے تبادلے کے بعد امریکا اور ایران میں ایک اور متوقع ڈیل

datetime 7  جون‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں قیدیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور متوقع ڈیل کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے پیلاٹ بینک آف مالٹا کے ڈائریکٹر علی صدر ہاشمی نڑاد کیس میں جج سے ایران پر امریکی پابندیاں واپس لینے کی درخواست کردی ۔وزارت انصاف نے کہا کہ نیویارک کی جج باربرا موزیس کو اس معاملے سے متعلق مدعیوں کی

درخواست سے اتفاق کرنا چاہیے ، کیونکہ امریکی وفاقی استغاثہ کا کہناتھا کہ اس کیس میں بیلاٹوس بنک کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ وزارت انصاف کا کہنا تھاکہ ہاشمی نڑاد کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ایرانی امورکے مبصرین نے اس اقدام کو تہران اور واشنگٹن کے مابین قیدیوں کے حالیہ تبادلے کے معاہدے سے مربوط کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ پیش رفت دونوں فریقین کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔چالیس سالہ علی صدر ہاشمی نڑاد مالٹا میں پلٹاس کے نام سے ایک بینک کے ڈائریکٹر ہیں اور انہیں ایران کے ان اہم ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے جو پابندیوں کو روکنے کے لیے اپنا نیٹ ورک چلاتے تھے۔نوین اکانومی بینک کے بانی محمد صدر ہاشمی نڑاد نے ایران میں پہلا نجی بینک قائم کیا۔ وہ اسٹراٹوس ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں جو ایران میں بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں شمارکی جاتی ہے۔کمپنی اسٹراٹوس نے وینزویلا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…