بیجنگ(این این آئی)چین کے دفتر خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار عالمی ادارہ صحت کو دینے میں تاخیر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی دفتر خارجہ نے بتایا کہ یہ تاخیر سے متعلق یہ دعوی حقائق کے منافی ہے۔چین کے دفتر خارجہ کی یہ وضاحت خبر رساں ادارے کی گذشتہ روز کی اس خبر کے بعد سامنے آئی جس میں ذرائع سے متعلق کہا گیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے حکام
میں چین کی طرف سے کورونا وائرس کے مطلوبہ اعدادوشمار دینے میں تاخیر سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔اس خبر میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس وجہ سے چین کی کاوشوں کی تعریف کر رہا تھا تا کہ وہ وائرس سے متعلق چین سے مزید معلومات حاصل کر سکے۔چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان اؤ لی جان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ تاخیر سے متعلق کچھ رپورٹس حقائق کے بالکل منافی ہیں۔