بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کرونا کے ایک دن میں ساڑھے8 ہزار کیسز، جرمنی ، فرانس کو پیچھے چھوڑدیا، سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں کس نمبر پر آگیا؟جانئے

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت ایک دن میں ریکارڈ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار نئے کیسز کے ساتھ جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ساتواں ملک بن گیا ہے۔ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کووڈ انیس جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے مدنظر اگلے چند دنوں میں یہ اسپین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچواں سب سے متاثرہ ملک بن جائے گا۔

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ صرف تین دنوں میں ہوا ہے جب بھارت نویں نمبر پر تھا۔بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ انیس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 622 ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 5408 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار کو صرف ایک دن میں 193ہلاکتیں اور 8380 نئے کیسز درج کیے گئے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 91 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔متاثرین کی تعداد میں یہ زبردست اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کو تقریباً دو ماہ کے بعد مرحلہ وار طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے گوکہ لاک ڈاون کی مدت 30 جون تک بڑھا دی ہے تاہم پیر یکم جون سے کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کو مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔ اس کے تحت انتہائی متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں مالز، ہوٹل، ریستوراں اور تمام مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آنے جانے پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ تاہم رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک کا کرفیو بدستور جاری رہے گا۔ دوسری طرف اسکولوں، سنیما ہالوں اور بین الاقوامی پروازوں کو کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے چند ہفتے کے بعد کیا جائے گا۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 2487 نئے کیسز سامنے آئے اور 89 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 67 ہزار 655 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں اب تک 2286 لوگو ں کی موت ہوچکی ہے۔ صرف ممبئی میں ہی پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1244 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کو تقریباً دو ماہ کے بعد مرحلہ وار طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں متاثرین کی تعداد تقریباً 20 ہزاراس دوران قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انیس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔ دہلی میں مسلسل چوتھے دن کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں اتوار کو 1295 نئے کیسز درج کیے گئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19ہزار 844ہوگئی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ میونسپل کارپوریشنوں کے ریکارڈ کے مطابق چند دنوں قبل تک ہی کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والے 600 سے زائد افراد کی تدفین اور آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…