اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈائون میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد مساجد کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں ۔ مسجد نبوی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد باجماعت نماز ادا کر رہی ہے ۔ آج نماز فجر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسجد نبوی کو کھولا گیا۔کرونا کے باعث نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے
توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں جاری ہے۔حرم نبوی کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹالیے گئے ہیں، نماز فرش پر ادا کی جارہی ہے۔ لوگ اپنی جاءنمازیں استعمال کررہے ہیں۔حرم نبوی کی گنجائش کے حساب سے صرف 40 فیصد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے،دیگر افراد بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کررہے ہیں۔جبکہ حرم نبوی کا پرانا حصہ اور روضہ شریف زائرین کے لیے بند رہے گا۔قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا ، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا ہے ، حفاظتی انتظامات کے تحت محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اتوار کو جاری ایک بیا ن میں کہاکہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔ادھر پاکستان میں سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا