نیو یارک (آن لائن) کورونا وائرس کے بحران کے باعث عالمی سطح پر مزید چھیاسی ملین بچے غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) اور غیر سرکاری تنظیم سیو دا چلڈرن کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے
مطابق اس طرح دنیا بھر میں غربت میں زندگی گزارنے والے بچوں کی موجودہ تعداد میں پندرہ فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا نے ایک بہت بڑے اور بیمثال معاشرتی اور اقتصادی بحران کو جنم دیا ہے، جس نے بہت سے خاندانوں سے ان کی روزی چھین لی ہے۔