جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)ترکی میں قتل ہوئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔سعودی عرب میں مقیم جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کی مقدس شب انہوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے کہا کہ اس مقدس شب ان کے ذہنوں میں اللہ کی آیت ہے کہ، اگرکوئی شخص معاف کردے اور مفاہمت کرلے تو اسکا اجراللہ دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں 2 برس قبل قتل کیا گیا تھا۔ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصلیٹ ہی میں تشدد کرکے قتل کیاگیا ، مگر ان کی باقیات آج تک نہیں مل سکی ہیں۔سعودی عرب نے قتل کے جرم میں دسمبر 2019ء  میں 5افراد کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا سنائی تھی۔جمال خاشقجی کے دونوں بیٹے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…