اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ، ملکی چار بڑے عہدیدار گرفتار کر لیے

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں حکام نے ایک بار پھر حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے مخالف میئروں کی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے دہشت گردی سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں کرد اکثریتی علاقوں کے میئروں میں سے چار کو حراست میں لے لیا ہے۔اگدیر، سعرد، بائیکان اور کورتالان کی بلدیات کے گرفتار سربراہان کا تعلق

اپوزیشن کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے جو کردوں کی حامی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ اس پارٹی کے مسلح جمعات کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ روابط ہیں۔واضح رہے کہ ایک عرصے سے ترکی کے حکام نے اس الزام کے تحت مذکورہ جماعت کے ذمے داران کی گرفتاری پر کمر باندھی ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں جماعت کے ہزاروں کارکنان اور بعض رہ نماں کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اس بات کی تردید کرتی ہے کہ اس کا کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔مارچ 2019 میں مقامی حکومت کے انتخابات کے بعد نصف سے زیادہ انتظامی مراکز میں بلدیاتی سربراہان کو تبدیل کیا جا چکا ہے جہاں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان انتظامی مراکز کی تعداد 65 کے قریب ہے اور ان کے میئروں کو حکومت کے ہمنوا افراد سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نماں کو دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت 2016 سے حراست کا سامنا ہے۔مذکورہ جماعت کے ایک نمایاں رہ نما صلاح الدین دمیرتاش کو متعدد مقدمات کے سلسلے میں 2016 سے جیل میں رکھا گیا ہے۔ وہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف نامزد امیدوار بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…