پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وائٹ ہاؤس میں ماسک لازمی پہننے کی پالیسی لازمی قرار،نئی بحث چھڑ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر اور نائب صدر کے دو قریبی ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاوس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دینے سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔جن دو اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں فوج سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ کے خدمت گار اور نائب صدر کی ترجمان کیٹی ملر شامل ہیں۔امریکی صدر اور نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے

تمام عہدے دار کورونا کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے گریزاں رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے سینیئر افسران میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ویسٹ ونگ میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دی جائے یا نہیں۔واضح رہے کہ وائٹ ہاوس میں ری پبلکن پارٹی کے اراکینِ کانگریس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ متاثرہ خاتون کی ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن نائب صدر سے مریضہ کی حال ہی میں ملاقاتیں رہی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…