اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے 1300یہودی ہلاک، اتنی بڑی تعداد میں اموات معمہ بن گئی

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)کرونا کی وبا کے نتیجے میں فرانس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک اور بیمار ہوئے ، حیران کن طور پرفرانس میں کرونا کے نتیجے میں چند روز میں 1300 یہودی بھی ہلاک ہوگئے۔ یہودیوں کی ہلاکت ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔اگرچہ فرانس میں یہودیوں کی تعداد نصف ملین سے زیادہ ہے۔

فرانس کی 6 کروڑ 80 لاکھ آبادی میں 7 فی صد یہودی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس میں کرونا سے 1300 یہودی ہلاک ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں یہودیوں کی اس وبا سے ہلاکت حیران کن بتائی جا رہی ہے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں گذشتہ بدھ تک فرانس میں 1300 سے زیادہ یہودی ہلاک ہوچکے ۔ یہودیوں کی میتوں کی تدفین کرنے والی تنظیم کا کہنا تھاکہ فرانس میں کرونا سے مرنے والے کل افراد میں 5 فی صد یہودی ہیں۔ فرانس میں اب تک 25 ہزار 897 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سوسائٹی شیورا قادیشا کو بظاہر دباؤ ڈالنے کے بعد ان کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ بھی اطلاعات ملی ہیں مذکورہ تنظیم نے کرونا سے ہلاک ہونے والے سیکڑوں یہودیوں کوتدفین کے لیے ان کی وصیت کے مطابق اسرائیل منتقل کیا۔اگرچہ کرونا میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی یہودیوں کی تعداد پر سوالیہ نشان ہے مگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ فرانس میں کرونا سے ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 2000 تک ہوسکتی ہے جو کل ہلاکتوں کا 7 اعشاریہ سات فی صد ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…