اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ملکی نظامِ صحت میں خامیوں اور کمزوریوں کا اعتراف ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ لی بِن کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا ایک بڑا امتحان تھا جس نے چین میں صحت کے نظام میں موجود خامیوں کو بے نقاب کردیا ۔چینی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ لی بِن کا یہ بیان عالمی برادری کی جانب سے چین کے کورونا وائرس سے
آغاز میں ہی نمٹنے اور اس کے پھیلائوکوروکنے کے لیے مبینہ ناکافی اقدامات پر تنقید کے بعد سامنے آیا ۔ لی بِن کا کہنا ہے کہ یہ وبا چین کے لیے ایک واضح چیلنج تھی جس نے کسی بڑی وبا سے نمٹنے کے لیے ہماری کمزوری کو نمایاں کردیا ، اس لیے ملکی نظام صحت میں اصلاحات کی جائیں گی۔یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے چین میں 3ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔