کابل(این این آئی)افغان حکومت نے مشہور زمانہ پل چرخی جیل میں قید طالبان کے 98 قیدیوں کو رہا کردیا۔افغان میڈیا نے افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاویدفیصل کے حوالے سے بتایاہے کہ رواں سال فروری میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کی رو سے فغان صدر اشرف غنی کے فرمان کی تعمیل میں ہفتہ کی شام کابل کے مشہورپل
چرخی جیل میں قید طالبان کے 98قیدیوں کو رہاکردیا گیا۔ ان قیدیوں کو اْن کی عمر‘ صحت اور بقایا قیدکی سزا کی مدت کی بنیادپر رہاکردیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جمعرات کے روزطالبان نے بھی امریکہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت افغان حکومت کے 52 قیدیوں کورہاکرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے ساتھ طالبان کی طرف سے رہا کئے گئے قیدیوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے ۔