ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں مقیم ایک اور پاکستانی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کیخلاف جنگ ہار گئیں

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون ڈاکٹر کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، لاہور سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ ڈاکٹر میمونہ رعنا گزشتہ 15 برس سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں مقیم تھیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون ڈاکٹر میمونہ رعنا کرونا وائرس کیخلاف جنگ ہار گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ 48 سالہ ڈاکٹر میمونہ رعنا اور ان کے شوہر دونوں میں رواں ماہ کی 8 تاریخ کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر صاحبہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ اپریل کو انتقال کر گئیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران برطانیہ میں مزید 765 نئی اموات ریکارڈ کیں گئیں جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی تعداد 27ہزار ہوگئی ہے۔ اس طرح کرونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ اٹلی کے بعد دووسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے ہلاکتوں میں پہلا نمبر امریکا کا ہے جہاں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 58 ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکامیں متاثرین کی تعداد ایک ملین 12 ہزار ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ 15 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوئے ۔دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلے نمبر پرامریکا اور دوسرے پر اٹلی ہے۔اٹلی میں کرونا سے 27 ہزار 359 افراد ہلاک اور دو لاکھ 15 ہزار پانچ افراد کے بیمار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 23 ہزار 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 68 ہزار 935 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…