قاہرہ(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم 50سالہ پاکستانی شخص کو کورونا وائرس کی ویکیسن تیاری کے جھوٹے دعوے اور خود کو ہیلتھ پرکٹنشنربتانے پرجعل سازی و فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیارپورٹس کیمطابق سعودی پولیس حکام کے مطابق ملزم کو وادی الدواسر ریاض سے گرفتار کیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس بات کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ اس کے
پاس کورونا وائرس کی ویکیسن موجود ہے اور اس کے پاس سے مختلف ادویات سرنجیں اور 300سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم کو قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور مزید کاروائی جاری ہے۔ سعودی عرب میں اب تک مجموعی طور پر 20,077کیس کورونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 152ہے۔ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی تیاری پر تحقیق کا عمل جاری ہے۔