ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مسلم امہ کیلئے خوشخبری، سعودی عرب کا حرمین شریفین عام افراد کیلئے کھولنے کااعلان، مسلمان جلد روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دے سکیں گے

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام افراد کے لیے کھولنے کی تیاری کرلی ہے۔حرمین پریذیڈنسی کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ، طواف اور نماز کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان جلد روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دے سکیں گے۔

شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اور معتمرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی تھی اور نماز میں بھی صرف حرم میں کام کرنے والا عملہ شریک ہوتا تھا جبکہ اس دوران نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مسجد نبویؐ میں یہی طریقہ کار اپنایا گیا تھا اور صرف عملے کی محدود تعداد ہی نماز میں شریک ہورہی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔ وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐمیں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے، اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…