جنیوا(این این آئی)تنازعات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کہاکہ 2019 میں اپنے ملکوں میں مہاجرین بننے والے
افراد کی تعداد تقریبا چھیالیس ملین تھی۔ ان میں سے تین چوتھائی مہاجرین کا تعلق صرف دس ممالک سے ہے اور ان ممالک میں سرفہرست شام، کولمبیا، کانگو، یمن اور افغانستان ہیں۔مبصرین کے مطابق ان میں اٹھارہ لاکھ بچے ہیں، جو تنازعات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔