لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی نیو کیسل یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانچ وقت نماز سے پہلے وضو کرنے سے برطانوی مسلم کمیونٹیز کوڈ۔19 وائرس سے زیادہ محفوظ ہے۔ وضو کی وجہ سے کرونا وائرس ان میں بہت ہی کم پھیل رہا ہے،
کرونا وائرس کے کم پھیلاؤ کی وجہ وضو کو قرار دے دیا گیا۔ نیو کیسل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رچرڈ ویبر اور لیبر پارٹی کے سابق سیاستدان ٹریور فلپس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مسلمان COVID-19 کا کم خطرہ ہیں کیونکہ وہ روزانہ پانچ بار خود کو صاف کرتے ہیں۔ نماز سے پہلے وضو اور بار بار ہاتھ دھونے سے بہت سارے مسلمانوں کو اس وائرس کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وسطی لندن میں ٹاور ہیملیٹس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں بڑی تعداد میں مسلمان آبادی ہے اور اس کے اردگرد وائرس کے ہاٹ سپاٹ ہیں لیکن مسلمان وائرس سے محفوظ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے بہت سے علاقوں میں مسلمان اس وائرس سے کم متاثر ہوئے ہیں۔