منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

تمہاری وجہ سے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے،مسلم خاتون کو ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا،خاتون کا حمل ضائع

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کیلئے زندگی ہرگزرتے دن کیساتھ تنگ ہونے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ہسپتال میں 30 سالہ حاملہ رضوانہ نامی خاتون کو درد اور خون بہنے کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے مسلم خاتون ہونے کی وجہ سے اسے داخل کرنے سے انکار کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے

حاملہ خاتون کیساتھ نا مناساسب رویہ اوربروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے خاتون کا حملہ ضائع ہوا اور بچہ دم توڑ گیا ۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے مسلم خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،جس کے باعث خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ اس واقعے کا متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین خط لکھا جس پر متعلقہ ڈی ایس پی کو انکوائری حکم دیا لیکن ابھی تک اس واقعے پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔ جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مسلمانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جبکہ انتہا پسند ہندودوں نے اپنے لوگوں میں یہ بات تک پھیلائی ہوئی ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی بڑی وجہ مسلمان ہیں ، ان سے کوئی چیز نہ خریدی جائے جس بعد بھارتی مسلمانوں کی فاقہ کشی بھی عروج پر پہنچتی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکٹرزنے مسلمان حاملہ خاتون کو مذہب کی بنیاد پر ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا ، زچگی کے دوران بچہ دم توڑ گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گورنمنٹ ہسپتال نے مسلمان حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کی بنیاد صرف مذہب تھی۔ خاتون کے خاوند کا کہنا ہے کہ پہلے سکری سے جانان ہسپتال جانے کی تجویز دی گئی جس کے بعد ہمیں جے پور جانے کا کہا گیا۔خاوند عرفان خان کا کہنا ہے کہ بچہ دم توڑ چکا ہے جس کی ذمہداری انتظامیہ پر آتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے صرف مسلمان ہونے کی بنیاد پر علاج کرنے سے انکار کر دیا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہندو اور مسلمان مریضوں کیلئے الگ الگ وارڈ بنائے گئے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…