جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

دوحہ میں امریکی افواج کے سربراہ سے طالبان رہنمائوں کی ملاقاتیں ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی،اہم فیصلے ہو گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی) امریکہ افواج سربراہ جنرل اسکاٹ ملر سے طالبان رہنمائوں نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور ساتھ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، حل کے لیے دیگر امور اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان لیڈر ملا برادر نے وفد کے ہمراہ قطر میں

امریکی افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔افغان ترجمان سہیل شاہین کے مطابق ملاقات میں معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور ساتھ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، حل کے لیے دیگر امور اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ 29 فروری کو دوحہ میں ہونے والے طالبان امریکہ مذاکرات میں 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پایا تھا تاہم افغان صدر کی جانب سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے فیصلے کے بعد طالبان نے افغان حکومت پر دوبارہ حملوں کا اعلان کیا تھا۔طالبان کا کہنا تھا کہ وہ افغان فوج کے خلاف لڑیں گے لیکن غیر ملکی افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ طالبان نے واضح کیا تھا کہ اگر ہمارے قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ہم مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک ہفتہ قبل طالبان کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے دو روز بعد افغان حکومت نے 100 کے قریب افغان قیدیوں کو رہا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…