منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ،سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی جدہ گورنری ، جدہ بلدیہ ، وزارت صحت ، وزارت تجارت، تعلیم اور جدہ گورنریٹ پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کرونا کی وائرس سے نمٹنے کے لیے جدہ میں کام کرنے والے غیر عارضی طور پرجدہ کے 12 اسکولوں میں منتقل کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ گورنری کے میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے وضاحت کی کہ اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق 12 سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو عارضی طورپر رہائش گاہوں میں تبدیل کیا گیا ہے اور ان میں مزدوروں کو رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہ کہ امارہ مکہ مکرمہ کے علاقے کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے جدہ میں مزدور ہاسنگ کمپلیکس کے لیے 531 مقامات کی مانیٹرنگ کی ہے۔ ان رہائش گائوں میں 330 کا وزٹ کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کا بعد میں کیا جائے گا۔سعودی عہدیدار نے بتایا کہ 53،280 مزدوروں اور غیرملکی ملازمین کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں کسی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…