منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوروناسے دنیا بھر میں ایک لاکھ نوہزار ہلاکتیں، 17لاکھ سے زائد متاثراب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کہاں ہوئیں ؟پڑھئے تفصیلات

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد سترہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی یلغار، 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، امریکا میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، تعداد 20 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد مارے گئے، تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی، فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 832 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 468 ہو گئی۔اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 101 ہو گئی۔ بیلجئیم 327، نیدرزلینڈ میں 132، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…