پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اٹلی نے جو طبی سامان چین کو عطیہ کیا چین نے وہی سامان اٹلی کو فروخت کردیا، امریکا نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(  آن لائن )اٹلی نے جو طبی سامان چین کو عطیہ کیا چین نے وہی سامان اٹلی کو فروخت کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جب اٹلی میں کورونا وائرس کی وباپھیلی تو چین نے حفاظتی سازو سامان اور آلات کی کھیپ اٹلی بھجوائی جس کے متعلق کہا گیا کہ چین یہ اشیااٹلی کو عطیہ کر رہا ہے۔اب امریکہ کے ایک حکومتی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ چین نے یہ سامان اٹلی کو عطیہ نہیں کیا بلکہ فروخت کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو اٹلی نے جو حفاظتی آلات چین کو عطیہ کیے تھے وہی آلات اٹلی میں وبا پھیلنے پر چین نے واپس اسے فروخت کر دیئے۔ امریکی حکومتی عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی نے چین کو جو اشیاعطیہ کی تھیں، وہی چین نے واپس اٹلی کو فروخت کر دیں اورقیمت لے کر بھی وہ سارا سامان اٹلی کو واپس نہیں دیا بلکہ اس میں سے بھی کچھ سامان رکھ لیا۔یہ سب کرنے کے بعد چینی حکام یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اٹلی کی مدد کر رہے ہیں۔ بلکہ وہ تو اس وائرس کو دنیا میں پھیلانے والے ہیں کیونکہ انہوں نے بروقت دنیا کو اس وائرس کے متعلق مناسب معلومات نہیں دیں، جس کی وجہ سے دنیا اس کے انسداد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان امریکا، اٹلی اور سپین میں ہورہا ہے جبکہ چین وبا پر قابو پاچکا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 990 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 17305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کا شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 28662 ہو گئی ہے، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 525، اسپین میں 471، ہالینڈ میں بیلجیئم میں 164، ایران میں 151، ہالینڈ میں 115، جرمنی میں 129، ترکی میں 73، کینیڈا میں 46 پرتگال میں 29، سویڈن میں 28، کینیڈا میں 27 اور الجیریا میں 22 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 68310 اور متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 58198 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 59629 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ایک دن میں 3622 ہلاکتیں اور 56745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…