اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور متنازع ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو بہنیں اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو وی لاگ کی شکل میں ریکارڈ کرتی نظر آتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، وائرل ویڈیو میں بزرگ شخص اپنی زندگی کے آخری سانسیں لے رہے تھے جبکہ ان کی بیٹیاں ان کے قریب بیٹھ کر ہنسی مذاق میں مصروف تھیں۔
ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ناظرین سے ہمارے یوٹیوب چینل کو “لائیک اور سبسکرائب” کریں۔کبھی وہ اپنے والد کو عینک پہنانے کی کوشش کر رہی تھیں اور کبھی ان کے بظاہر تڑپتے وجود کا مذاق اڑاتی دکھائی دیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اسے اخلاقی اقدار اور انسانی ہمدردی کے منافی قرار دیا ہے۔