اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 3لاکھ 31ہزار 189 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 3643 ڈالر فی اونس ہے۔