ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے خط پر اعتراضات اٹھا دیے۔چند روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا تھا، جس میں تجویز دی گئی کہ موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر ہر ریٹائرڈ جج کے ساتھ تین پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں۔ خط میں یہ سفارش بھی شامل تھی کہ مرحوم ججز کی بیواؤں کو بھی اتنی ہی سکیورٹی مہیا کی جائے، اور یہ تمام اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت رہیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ہدایت درست ہے تو یہ انصاف اور مساوات کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں کی بڑھتی ہوئی مراعات نے عام پاکستانیوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کی غریب ریاست اب اشرافیہ کی مزید خواہشات پوری کرنے کے قابل نہیں رہی، اس روش کو روکنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس معاملے پر سخت تبصرہ کیا۔ سعد رفیق کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں، لیکن جج صاحبان ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مختلف عہدوں یا مواقع کے ذریعے “نئی دکانیں” کھول لیتے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاستدان برسوں پارلیمنٹ لاجز کے چھوٹے کمروں میں گزارہ کرتے ہیں جن کی مرمت بھی دہائیوں تک نہیں ہوتی، جبکہ ان کی تنخواہیں بھی محدود ہیں۔ ان کے مطابق ججوں کے برعکس سیاستدانوں کی سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن عدلیہ کے لیے اگر ٹینک بھی فراہم کیے جائیں تو وہ اس سے زیادہ کا مطالبہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…