جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا انوکھا کارنامہ، پہلی بار تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان اسپنرز نے پہلی بار تمام 10 وکٹیں حاصل کرکے نیا کارنامہ سر انجام دے دیا۔

ہفتے کو پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 ٰعثمان طارق نے 2 ، صائم اور نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10 واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل فل ممبرز میں سے صرف بھارتی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ بھارت نے فلوریڈا میں 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تمام10 وکٹیں لی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…