لندن (نیوز ڈیسک) [ رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (چیتھم ہاؤس) میں ایک تقریب کے دوران اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کو ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب ادارے کی چیف ایگزیکٹو نے ان کا تعارف کراتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا ذکر کر دیا۔
چیف ایگزیکٹو نے تقریر میں کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشنز کے دوران اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچے ہیں۔ اس موقع پر اسحٰق ہرزوگ کافی پریشان دکھائی دیے اور تقریب کے دوران بار بار پہلو بدلتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے قطر سمیت سات دیگر ممالک پر بھی حملے کیے ہیں، جنہیں عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اشارہ دیا کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا جیسے کئی ممالک جلد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ہیں۔
یہ واقعہ اس تقریب میں موجود شرکاء کے لیے بھی حیران کن تھا اور اسرائیلی صدر کے غیر یقینی ردعمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
This is how Israeli President Isaac Herzog was introduced at Chatham House in London.
This is exactly how you introduce a war criminal. pic.twitter.com/CGli6QBxWO
— Suppressed News. (@SuppressedNws) September 12, 2025