ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر بچے متاثر ہوئے تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، انتہائی تشویشناک بات کر دی گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) کورونا وائرس کی وبا سے پہلی بار امریکا میں 2 نوزائدہ بچوں کی موت نے سب کو افسردہ کردیا۔رواں ہفتے کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہونے والے ملک امریکا میں 2 نوزائدہ بچوں کی موت نے سب کو افسردہ کردیا۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں پہلے نوزائدہ بچے کی موت ریاست الینوائے میں ہوئی، جہاں کچھ دن قبل ہی شکاگو کے ایک ہسپتال میں بچے میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست الینوائے کی حکومت نے تصدیق کی کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے بچے کی یکم اپریل کو ہسپتال میں موت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی دیگر ریاستوں کی طرح الینوائے میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس مرض سے تاحال کم عمر یا نوزائدہ بچے کم ہی متاثر ہوئے ہیں۔ریاست الینوائے میں 3 اپریل کی سہ پہر تک مریضوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 146 تک جا پہنچی تھی، جب کہ وبا سے فوت ہوجانے والا بچہ پہلا نوزائدہ اور کم عمر بچہ تھا۔ریاست الینوائے کی طرح ریاست کنیکٹی کٹ میں بھی نوزائدہ بچے کی موت ہونے سے سب لوگ افسردہ ہوگئے۔این بی سی کنیکٹی کٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 7 ہفتوں کی نوزائدہ بچی گھر پر ہی تھیں مگر ان کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنیکٹی کٹ کے شہر ہارٹ فورٹ میں نوزائدہ بچی چل بسیں، جس کے بعد میڈیکل اسٹاف اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ریاست کے گورنر نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی کہ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچی چل بسیں۔ریاست کے گورنر نے واضح طور پر لکھا کہ فوت ہوجانے والی بچی کورونا سے بھی متاثر تھیں، تاہم انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی لاحق تھے اسی طرح ہارٹ فورٹ کے مقامی حکام نے بھی واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ فوت ہوجانے والی کورونا سے ہی چل بسیں۔ریاست کنیکٹی کٹ میں 2 اپریل کی سہ پہر تک کورونا کے ساڑھے تین ہزار مریض تھے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی تھی۔امریکا میں 2 نوزائدہ بچوں کی کورونا میں موت ہونے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ اگر مذکورہ وبا سے بڑے پیمانے پر بچے متاثر ہوئے تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…