ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس چھینک یا کھانسی کی صورت میں نکلنے والے نم ذرات سے زیادہ دیر تک فضا میں باقی رہ سکتا ہے،نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو ماسک پہننے کی ہدایت دینے پر غور کیا جارہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے فیس ماسک پہننے سے متعلق اپنی سابقہ ہدایات کا از سرِ نو جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے کہا تھا کہ کورونا کی وباء کے دوران تندرست شخص کو ماسک پہنا ضروری نہیں ہے تاہم بعض رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس چھینک یا کھانسی کی صورت میں نکلنے والے نم ذرات سے زیادہ دیر تک فضا میں باقی رہ سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص کو 48 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت تک خود معلوم نہیں ہو تا کہ وہ دوسروں کو اس بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔سی ڈی سی کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر رابرٹ نے تصدیق کی کہ ماسک پہننے سے متعلق گائیڈ لائنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، تاہم خدشہ ہے یہ عوام ماسک کے پیچھے نہ پڑجائے اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے سرجیکل اور این 95 ماسک کی کمی نہ ہو جائے۔ڈاکٹر رابرٹ نے اس مشکل کا حل شہریوں کے لیے کپڑے سے بنے ماسک کی صورت میں تجویز کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے سماجی فاصلے رکھنے، عوامی مقامات پر نہ جانے ، گھر پر رہنے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی تجویز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…