پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپین میں کورونا،پاکستانی ڈرائیورز بھی خدمت خلق میں آگے، ٹیکسی سروس فری کردی

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)اسپین میں پاکستانی ڈرائیورز بھی خدمت خلق میں آگے آگئے ، ٹیکسی سروس فری کردی۔ اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے بارسلونا کے پاکستانی ڈرائیورز کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے مقامی میڈیکل اسٹاف اور نرسز کیلئے اپنی ٹیکسی سروس مفت کردی ہے ، یہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز اسپتال کے باہر ان کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں مفت سروس فراہم کر سکیں۔

بارسلونا میں پاکستانی ڈرائیور سید شیراز کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت سیکڑوں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز اس وقت بارسلونا میں سوشل سروس فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو ہمہ وقت میزبان ملک کو اپنی سروسز دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ڈرائیور سید شیراز نے بتایا کہ بدقسمتی سے اسپین وہ تیسرا ملک ہے جہاں یہ وبا سب سے زیادہ پھیلی ہے تو پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم یہاں کے میڈیکل اسٹاف کو مفت سروس فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…