اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا بحران کی جانب جا رہی ہے، آئی ایم ایف سربراہ نے تشویشناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے دنیا بحران کی جانب جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاو سے اب تک 80 ممالک اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کرچکے ہیں۔

یہ بیان جی 20 وزرا خارجہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ان لائن اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ایک اور بیان میں کہا گیا کہ جی20 وزرا خارجہ اور مرکزی بینک کے گورنرز نے بتایا کہ عالمی معیشت بحران کی جانب جارہی ہے اورمشترکہ مالی اقدام اس بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔کرسٹینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پالیسی اقدامات پر توجہ دے رہا ہے تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جاسکے اور جنہیں مالی ضرورت ہے ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہنگامی فنانسنگ کو مزید بڑھائیں گے، تقریباً 80 ممالک ہم سے مدد مانگ رہے ہیں اور ہم دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں تاکہ مضبوط مشترکہ رد عمل دیا جاسکے۔انہوں نے دنیا کے امیر ترین ممالک کو یاد دلایا کہ یہی وقت ہے یکجہتی کا اور جی 20 اجلاس کی مرکزی موضوع بھی یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں عالمی نمو منفی ہے اور بدترین بحران کا خدشہ ہے اور عالمی مالیاتی بحران کے وقت ہم 2021 میں بحالی کی امید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وبا کو روکنے کے لیے اقدامات حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے جنہیں اپنے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے وسائل لگانے ہوں گے۔تاہم آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ’وبا کے معاشی اثرات شدید ہوں گے‘ اور اگر وائرس کو فوری روک دیا گیا تو بحالی تیز اور مضبوط ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…