ماسکو (آن لائن) روس میں آتش فشاں جزیروں پر مشتمل کوریل جزائر کے قریبی علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے روس کے جنوب مشرقی علاقے سوویرو سے 218 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 56.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔