ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنس جانے والےعمرہ زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ، ان کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا، وزارت نےمتعلقہ اداروں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔

جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنےعمرہ ویزے کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ 2020، چار شعبان 1441ہجری تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں، متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے، ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی ،وزارت حج وعمرہ نے خبردارکیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انہیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…