پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار کرنے والی خاتون اپنی رہائش گاہ پر ہلاک ہو گئی 

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست لوویزیانا میں بظاہر صحت مند 39 سالہ خاتون ایک ایسے وقت میں ہلاک ہوگئیں جب وہ اپنے کورونا وائرس کے کرائے گئے ٹیسٹ کے نتائج کی منتظر تھیں۔ریاست لوویزیانا کے شہر نیو اورلینس کی 39 سالہ سماجی کارکن خاتون خود بھی ایک کلینک چلاتی تھیں اور وہ ایچ آئی وی کے مریضوں کا علاج کرتی تھیں تاہم رواں ماہ 10 مارچ کو انہیں بخار و نزلے کی شکایات ہوئیں

تو انہوں نے خود کو محدود کرلیا۔خود کو محدود کیے جانے کے باوجود ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی تو انہوں نے 16 مارچ کو کورونا ٹیسٹ کروایا مگر اس کے نتائج 22 مارچ تک نہیں آئے تھے اور خاتون کو 23 مارچ کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں ہلاک ہونے والی 39 سالہ خاتون کے بوائے فرینڈ کی فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش ان کی اپنی رہائش گاہ پر ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 سالہ نتاشا اوٹ سماجی کارکن تھیں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کے علاج و ٹیسٹ کا ایک کلینک چلاتی تھیں اور ان کے ذاتی کلینک میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کیلئے محض 5 کٹس موجود تھیں مگر انہوں نے ان کٹس سے اپنا ٹیسٹ نہیں کیا تاکہ ایچ آئی وی کے مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر نتاشا اوٹ کو 10 مارچ کو نزلہ، زکام و بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور مذکورہ علامات 16 مارچ تک شدید ہونے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج 22 مارچ تک نہیں آئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتاشا اوٹ کو ٹیسٹ کے وقت ہی بتایا گیا تھا کہ نتائج آنے میں 5 دن لگ سکتے ہیں اور اگر 5 دن میں بھی ٹیسٹ نہ آئے تو سمجھ جائیں اس میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بظاہر نتاشا اوٹ صحت مند تھیں اور انہیں کورونا وائرس کی شدید علامات نہیں تھیں تاہم انہیں بخار، نزلہ و زکام اور تھوڑی بہت سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں مگر 23 مارچ کو انہیں ان کی رپائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔بظاہر صحت مند خاتون کی اچانک ہلاکت پر جہاں ان کے قریبی رشتہ دار صدمے میں ہیں،وہیں پورے علاقے اور ریاست میں بھی یہ بحث چھڑ گئی کہ جب ان میں اتنی شدید علامات نہیں تھیں تو ان کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…