روم (این این آئی)اٹلی میں روزانہ اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے ،گذشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں گذشتہ روز غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا اور گذشتہ روز 8 سو افراد اس موذی بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ اینجلو بوریلی نے بتایا کہ دوروز قبل 627 افراد کرونا کے
باعث موت سے ہمکنار ہوئے جبکہ گذشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اٹلی میں اب تک چھ ہزار 557 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ حکام نے وضاحت کی کہ مرنے والے زیادہ تر افراد اس وائرس سے متاثر ہونے سے پہلے ہی دل یا ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اٹلی میں کرونا کے باعث پوری دنیا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔