منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے تجاوز ، صرف ایک دن میں کتنے افراد موت کے منہ میں چلے گئے؟صورتحال تشویشناک

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلان(آن لائن) اٹلی میں کورونا وائرس وباء سے ایک دن میں 627 افرادہلاک جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ملک بھر میں پہلے ہی لاک ڈائون کر دیاگیا تھا عوام کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ جرمنی ، سپین ، فرانس جیسے بڑے ملکوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے 177 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ صرف لندن میں 18 ہلاکتیں ہوئیں ۔ وباء کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں بھی لاک ڈائون کر دیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں تمام ریستوران اور عوامی مقامات بند کر دیئے گئے ۔ برطانوی حکومت نے وباء سے پیدا ہونے والے بحران میں ایسے افراد کو 80 فیصد تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کر دیا جن کا کام وباء کے باعث متاثر ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب اٹلی میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں دنیا بھر میں چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…