جنیوا (این این آئی) ادویہ ساز صنعت کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لیے 12 سے 18 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ انہوں نے مشترکہ طور پر یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ویکسین کی ضرورت کے مطابق دنیا بھر میں دستیابی یقینی بنائیں گے۔ادویات انڈسٹری کے سربراہان اور بین الاقوامی فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اور ایسوسی ایشن نے جنیوا میں منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ٹیکنالوجی
اس وبا پر غالب آئے گی۔سنوفی پیسچر فارماسیوٹیکل کمپنی کے وائس ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ جب آپ اس بارے میں سوچتے ہیں کہ کتنے لوگوں کو یہ ویکسین چاہیے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، جب تک اس ویکسین کو مارکیٹ میں رجسٹرڈ نہیں کروالیتے اس وقت تک ہمیں 12 سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ صنعت کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کووڈ-19 کی ویکسین کو جلد پیش کرنے کے لیے جانچ کے معیار کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔