ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت کے منہ جانے لگا ‘‘ ہر گھنٹے میں کتنے ایرانی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں ؟ ہوشربا انکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایرانی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد 1284 ہوگئی ہے۔اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار407 تک جا پہنچی ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 149 نئی اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1284 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کل سے ہمارے پاس 1046 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔صوبہ تہران میں سب سے زیادہ 137 کرونا مریض سامنے آئے۔اس کے بعد اصفہان میں 108 اور صوبہ گیلان میں 73 افراد میں کرونا کی تشخیص کی گئی۔رئیسی نے کہا کہ تہران اور اصفہان سمیت 11 گورنریوں میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عوام نے حکومت کی ہدایت کی تعمیل شروع کی ہے اور وہ گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے میں اوسطا 50 نئے کرونا مریض سامنے آ رہے ہیں جب کہ ہر دس منٹ میں ایک مریض فوت ہو رہا ہے۔جہان پور نے ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں تقریبا ہر گھنٹے میں 50 افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہوتے ہیں۔ اور ہر دس منٹ میں ایک شخص کرونا انفیکشن کی وجہ سے مر جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…