منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے باعث اڑھائی کروڑ لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2020 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی وباء سے تقریبا ً اڑھائی لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے بتایاکہ دنیا بھر میں کرونا کی وبا نے سفر اور سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کی ملازمتیں خطرے میں ڈال دی ہیں۔کونسل نے کہا کہ پوری دنیا میں وبا پھیل جانے کی وجہ سے 50 ملین کے قریب ملازمتیں بند ہوسکتی ہیں۔

عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی سی ای او گلوریہ گیوارا نے کہا کہ کرونا پھیلنا سفر اور سیاحت کی صنعت کے لئے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ خبر ہزاروں بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ کچھ ٹریول کمپنیوں نے نئے صارفین کے لیے ٹریول انشورینس آپریشن معطل کردئیے ۔پچھلے مہینے چینی ایئرلائن کے صارفین کی تعداد میں 84.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو اس ملک پر اس وائرس کے پیدا ہونے والے مہلک معاشی اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔چین کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس کمی کی وجہ سے محصول میں 21 ارب یوآن دو کھرب 35 ارب پائونڈ کی کمی واقع ہوئی۔رائل ڈچ ایئر لائنز (کے ایل ایم)نے اعلان کیا کہ وہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے دوسرے اقدامات کے علاوہ کرونا وائرس کے پھیل جانے کی وجہ سے دو ہزار ملازمتوں میں بھی کمی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔جرمنی نے کمپنیوں اور افراد کی مدد کے لیے 600 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ۔ برطانوی رہ نمائوں نے کہا کہ وہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے 420 بلین ڈالر سے زیادہ مختص کریں گے۔ یوروپی یونین نے بھی ممبر ممالک کی حمایت کرنے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر کا وعدہ کیا۔ فرانس ، اسپین ، اٹلی اور دیگر درجنوں ممالک کے رہ نماں نے اس بحران پر قابو پانے کے لئے درکار ہر چیز کا خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…