ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے ضمن میں پانے شہریوں کو عارضی طور پربیرون ملک سفر سے روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے کہا گیا کہ اماراتی شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کا مقصد دنیا بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلا کو روکنے کے لیے کی جانے مساعی میں اپنے حصے کی ذمہ داریاں
پوری کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں اماراتی شہریوں کا بیرون ملک سفر نہ کرنا ان کے اپنے فائدے میں ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو خطرات سے بروقت آگاہ کرنے اور عوام الناس کی جانوں کی حفاظ کے لیے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جاری اقامہ کے حامل ایسے افراد جو اس وقت امارات سے باہر ہیں کی 14 دن تک امارات میں واپسی پرپابندی عاید کردی ہے۔