بغداد(این این آئی)عراقی فوج نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں دو راکٹ حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل میلیس بی کاگینس نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عراقی سیکیورٹی حکام بغداد میں
ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے بغداد کے التاجی فوجی اڈے سے کوئی میزائل نہیں داغا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات کے قریب کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا کہ امریکا شام میں اپنے فوجیوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کو بتا دیا ہے کہ ہم اپنے فوجیوں کے دفاع کے لیے آخری تک جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں اور امریکی تنصیبات پرحملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔