ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ الحرمین اشریفین کے سوا ملک کی دیگر تمام مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی پرپابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے نقطہ نظر سے واجب ہے۔ اس پر فوری طورپر عمل درآمد کیا جائے گا۔سعودی وزیر برائے مذہبی امورنے ٹیلیفون پرعرب ٹی وی کوبتایاکہ ہم نماز جمعہ کو روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں کسی بھی طرح
کی کوتاہی برادشت نہیں کریں گے۔ اس فیصلے کو پوری طرح نافذ کیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء سے ملک کو بچانے کے لیے اس سے بہتر اور مناسب اور کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ شہریوں کی جانوں کی حفاظت ہرچیز پرمقدم ہے۔انہوں نے یہ کہا کہ مساجد میں صرف نماز کی اذان صرف دی جائے گی۔ شہری اپنے گھروں میں نمازیں ادا کریں۔ یہ عارضی پابندی ہے۔