اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا سمیت دنیا بھر میں میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے متعدد اسٹورز اور دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئی جس کے وجہ سے گاہک آپس میں لڑنا شروع ہو گئے اور جھپٹا جھپٹی کا آغازہو گیا ہے ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپین میں لاک ڈائون کے متوقع اعلان کے بعد
سپر مارکیٹ میں لوگ زیادہ سے زیادہ سامان کی حصولی کیلئے ایک دوسرے سے الجھتے نظر آرہے ہیں ۔ خریدار زیادہ سے زیادہ سامان کیلئے ایک دوسرے سے چیزوں پر لڑ پڑے اور مارا جھپٹی شروع کر دی ہے ۔ ایسے ہی جھگڑئوں کے واقعات پانی، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کے ڈسپلے ریکس کے قریب دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔ جبکہ امریکا کے بیشتر اسٹورز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان اور کھانے پینے کے سامان ختم ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل آسٹریلیا کے ایک سپر سٹور پر کچھ خواتین ٹوائلٹ پیپر کی وجہ الجھ گئیں تھیں اور وہاں ٹوئلٹ پیپر کی قلت پیدا ہوئی جسے بعد میں پورا کرنے کیلئے اخباری مالکان نے پیپر پورا کا کرنے کا بیٹرا ٹھا یا گیا تھا ۔