پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس ، امریکی سفری پابندیوں کے باعث برطانوی ائیر لائنز پر قیامت ٹوٹ پڑی ، خسارے سے دوچار کمپنی کوتشویشناک صورتحال کا سامنا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کی وجہ سے لگائی جانے والی امر یکی سفری پابندیوں نے نیا اقتصادی بحران پیدا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے سفری پابندیوں کا دائرہ کار 28 ممالک تک بڑھا کر برطانیہ اور آئرلینڈ سے آنے والے مسافروں پر بھی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی سفری پابندیوں کے باعث برطانوی ائیر لائنز پر قیامت ٹوٹ پڑی اور مشکلات کا شکار برٹش ائیر ویز کو مزید خسارے کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ برٹش ائیر ویز کو لندن نیویارک پروازوں سے سالانہ 100 ارب ڈالر آمدنی حاصل ہوتی ہے۔دوسری جانب بدحالی کی شکار ورجن اٹلانٹک ائیرویز بھی برطانوی حکومت سے ساڑھے 7 ارب پانڈکے بیل آوٹ پیکیج کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں برطانیہ میں ہالیڈے سیزن پر پیداہونے والی 5 لاکھ نوکریاں جان لیوا کورونا وائرس کے سبب منجمد ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو شدید خطرہ لاحق ہے، دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے پیشِ نظر جہاں متعدد کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں وہیں بڑی بڑی عالمی کانفرنسز، نمائشیں اور کھیلوں کے مقابلے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے خوف اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی شدید کمی نے عالمی اسٹاک مارکیٹس بٹھا دیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…