روم (این این آئی )اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور یہ ہی قرنطینہ اختیار کیے اطالوی باشندوں نے حوصلے بلند کرنے کے لیے بالکونی میں کھڑے ہوکر گانے گنگنائے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے بعد اٹلی کورونا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس خطرناک صورتحال نے
جہاں اطالوی باشندوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں وہ ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اٹلی کے دارالحکومت روم، شہر نیپلس سمیت دیگر شہروں میں گھروں میں قرنطینہ کیے لوگوں نے حوصلے بلند کرنے کے لیے اپنی بالکونی میں کھڑے ہوئے اور گٹار، ڈف، بانسری، وائلن بجاتے ہوئے گانے گنگنائے اور ہمت نہ ہارنے کا پیغام دیا۔