اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا میں کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کر گیا ، حالات کے پیش نظر امریکہ نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہنگامی حالت کے نفاذ کا جلد ہی اعلان کریں گے ۔ جبکہ40 ارب ڈالرز کا خصوصی فنڈ بھی مختص کیا جائے گا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کو
عالمی وباء قرار دیئے جانے کے بعد پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اب تک اس وائرس سے 115سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں، عالمی وبا ڈکلیئر ہونے کے بعد امریکا بھر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا جسے امریکی صدر ٹرمپ سے مشاورت مکمل ہو گئی جلدہی پورے امریکہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔