بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کی دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کے حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو فون کیا ہے۔چینی صدر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیاہے کہ عالمی برادری کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری ایکشن لے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ
چین نے عالمی ادارہ صحت کی کوششوں میں تعاون کے لیے 20 ملین امریکی ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 7 ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 176 ہوگئی ہے۔چین کے صوبے ہوبے میں کورونا وائرس کے صرف 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں پہلی مرتبہ نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم رہی ہے، ہوبے سے باہر 8نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 5 ووہان میں، جبکہ 3ہوبے سے باہر سامنے آئے ہیں۔چین کے شہر شیشو میں ملازمین کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، کم خطرے والے علاقوں میں رہنے والے صحت مند افراد کو صوبے ہوبے کے اندر سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔