جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

طالبا ن نے افغان حکومت کی طرف سے قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کر دیا، پہلے یہ کام کریں پھر ڈائیلاگ کا آغاز ہو گا، طالبان نے مطالبہ پیش کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020 |

کابل( آن لائن ) افغانستان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں می مشروط رہائی کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔قطر میں امریکہ کے ساتھ معاہدے میں باضابطہ طور پر یہ بات شامل تھی کہ پہلے 5 ہزار قیدی رہا کئے جائیں گے اور بعد میں انٹر افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہو گا۔

اس لئے اگر قیدیوں کو مشرو ط طریقے سے رہا کیا گیا تو یہ امن معاہدے کی مخالفت ہو گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان افغان حکومت صدیق صدیقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تشدد ختم کر دیا جائے گا تو حکومت ہمارے پاس قید 5 ہزار طالبا ن کو رہا کر دے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر طالبان چاہتے ہیں کہ ایسا کچھ ہو تو انہیں پہلے تشدد کو ختم کرنا ہو گا۔ابتدائی طور پر نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان حکومت 1500 قیدیوں کو رہا کرے گی ، باقی 3500 قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ مذاکرات پر عمل شروع پوہونے کے بعدکیا جائے گا۔ گزشتہ مہینے میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔قطر میں ہونے والے معاہدے میں افغانستان میں امن پیدا کرنے کے حوالے سے مذاکرات کئے گئے تھے جس کے بعد طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان ان کے قیدیوں کو رہا کرے۔ابتدائی طور پر افغانستان نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد طالبان کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تھا اور امریکی ردعمل بھجی دیکھنے میں آیا تھا۔لیکن اب ترجمان افغانستان حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان قیدی طالبان کو رہا کر دے گا۔ترجمان کی جانب سے یہ اعلان امریکہ کی پہل کے بعد کیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…