اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس دنیا کے 102 ممالک تک پھیل گیا، 3 ہزار 600 اموات

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)کورونا وائرس دنیا کے 102 ملکوں تک پھیل گیا اور موذی وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی ہے۔چین میں اموات کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے جب کہ یورپ اور امریکا میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 233 ہو گئی ہے، 6 ہزار افراد بیمار ہیں جس کے سبب 11 صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں عوام سے براہ راست خطاب نہیں کریں گے بلکہ ان کا خطاب لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔فرانس میں بھی اموات بڑھی ہیں اور تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں یہ تعداد 10 ہو گئی ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، یہ تعداد 19 ہو گئی ہے جب کہ 442 افراد بیمار ہیں۔ بڑی تعداد میں مریضوں کی تعداد منظر عام پر نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔برطانیہ میں مزید 42 مریضوں کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ بیماروں کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی ہے۔مختلف ممالک میں بھی بیماروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔چین میں مزید 27 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے برعکس جنوبی کوریا میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں اور 93 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 203 ہو چکی ہے جب کہ 60 ہزار 190 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں سے ایک شخص کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…