کراچی (این این آئی)طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں تاکہ اس میں موجود
جراثیم ختم ہوجائیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ساوتھمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم کیول کے مطابق آپ اپنے ہاتھ دھو رہے ہوں گے لیکن اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھونے لگیں اور پھر اپنے چہرے کو چھونے لگیں تو یہ انفیکشن کے پھیلنے کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔