بیجنگ(این این آئی )کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی وبا چین میں بظاہر کنٹرول میں ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن دوسرے کئی ممالک میں پھیلتی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک دنیا میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں اکتیس سو سے زائد ہو چکی ہیں جب کہ اس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ترانوے ہزار سے زائد
ہے۔ چین سے باہر اٹلی میں سب سے زیادہ اناسی افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ ایران میں اس وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتیں ستتر ہیں۔ یہ وائرس اب دنیا کے ستر ممالک میں تشخیص کیا جا چکا ہے۔ امریکا میں بھی اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔ مختلف امریکی شہروں میں اس وائرس نے نو افراد کی جان لی ہے۔